ایک ارب 4 کروڑ ڈالر بیرونی قرض کی منظوری پاکستان پراعتمادکامظہرہے،اسماعیل راہو

اسماعیل راہو،نہال ہاشمی ،شاہ محمدشاہ،اسلم ابڑوکا مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

اتوار 22 نومبر 2015 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے پاکستان کو توانائی کے دو منصوبوں کے لئے ایک ارب 4 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری بیرون ممالک کاپاکستان پراعتمادکامظہرہے وزیراعظم نوازشریف کی بدولت ان منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کے شعبے کو درپیش مسائل حل ہوں گے،ترقی کی رفتار تیز اور غربت میں کمی آئے گی ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماوٴں نے میڈیاہاوٴس سے جاری ایک بیان میں کیا،پارٹی رہنماوٴں نے کہاکہ پاکستان میں 20 فیصد بجلی تکنیکی اور کمرشل نقصانات کے نذر ہو جاتی ہے،ملک کو اس وقت 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیس فیصد سے زائد بجلی تکنیکی خرابی اور چوری کے باعث ضائع ہو جاتی ہے،اسماعیل راہونے کہاکہ چارکروڑڈالرسے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر ہوجائے گا، وفاق قرض کی رقم توانائی اور غربت میں کمی کے منصوبوں پر خرچ کرے گا، جس سے بجلی چوری میں کمی، ادائیگیوں میں اضافہ ہو گا،محمداسلم ابڑونے کہاکہ عالمی بنک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گاجووفاقی حکومت توانائی کے شعبے کے مختلف منصوبوں پر خرچ کرے گی،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان توانائی کے شعبے کی ترقی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے نہ صرف اپنی مدت کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کو منصوبہ بنا چکی ہے بلکہ یہ منصوبہ 2018ء تک کا ہے، پارٹی رہنماوٴں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ایک سوسے زائدنشستوں پرفتح ماضی کے حکمرانوں کا احتساب ہے،علاوہ ازیں محمداسماعیل راہو،سینٹرنہال ہاشمی ،سیدشاہ محمدشاہ،محمداسلم ابڑواورپارٹی کے دیگررہنماوٴں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امین فہیم اچھے سیاستدان ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے،سیاست میں مخدوم امین فہیم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔