ریحام خان کی میڈیا میں واپسی ،نجی ٹی وی چینل سے 50لاکھ روپے ماہانہ معاوضے کا معاہدہ طے پاگیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:50

ریحام خان کی میڈیا میں واپسی ،نجی ٹی وی چینل سے 50لاکھ روپے ماہانہ معاوضے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے نجی ٹی وی چینل سے معاملات طے پاگئے اور قوی امکان ہے کہ دسمبر کے آخر یا جنوری میں اپنا پروگرام شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیوٹی وی انتظامیہ سے ریحام خان کے معاملات طے پاگئے ہیں اور وہمبینہ طورپر ماہانہ 50لاکھ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔ یادرہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد دودیگر نجی ٹی وی چینلز نے بھی ریحام خان سے رابطہ کیاتھا اور اْنہیں بھاری معاوضے کے عوض پروگرام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اب اطلاعات ملی ہیں کہ ریحام خان نے ’نیوٹی وی ‘ سے معاملات طے کرلیے ہیں۔