برطانیہ میں ٹرمپ کے داخلے پر پابندی کی پٹیشن پر دس ہزار سے زائد افرادکے دستخط

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 دسمبر 2015 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) مشرق وسطیٰ میں امریکی ری پبلکن پارٹی کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر عارضی پابندی کے مطالبے کے بعد ان کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت بند کردی گئی ہے۔ریٹیل چین ’لائف سٹائل‘ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ٹرمپ ہوم کی مصنوعات کو اپنے متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور قطر کے سٹورز سے ہٹا دیا ہے۔

ریٹیل چین کے مالک گروپ لینڈ مارک کا کہنا ہے کہ ’لائف سٹائل اپنے تمام گاہکوں کی اقدار اور جذبات کی عزت کرتا ہے۔تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے ان کے درمیان معاہدے کی مالیت کتنی تھی۔لینڈمارک گروپ کے چیف ایگزیکٹیو سچن منڈھوا نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کی جانب سے امریکی میڈیا میں پیش کیے گیے حالیہ بیانات کی روشنی میں ہم نے ٹرمپ ہوم کی تمام مصنوعات کی فروخت منسوخ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ لینڈ مارک گروپ کا شمار خطے کے بڑے ریٹیل گروپوں میں ہوتا ہے اور ان کی مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان میں 190 سے زائد دکانیں ہیں۔ٹرمپ ہوم آرائشی مصنوعات تیار کرتا ہے اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی کاروباروں میں سے ایک ہے جس کا لائسنس ان کے نام پر ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی کے لیے شروع گئی ایک پٹیشن پر دس ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اب ارکان پارلیمان کو اس مسئلے کو موضوع بحث بنانے کے بارے میں غور کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :