امریکا، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:01

واشنگٹن ۔ 12 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12دسمبر۔2015ء) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف حالیہ بیان کے خلاف مختلف امریکی این جی اوز نے واشنگٹن میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوٹ پنک نامی تنظیم کی اپیل پر منعقد ہونے والے مظاہرے میں نیشنل آرگنائزیشن آف ویمن، کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ اور دیگر امریکی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں مسلمان، عیسائی، یہودی اور سکھ بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے اور وہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات کے لئے نااہلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات نہ صرف دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ خراب کر رہے ہیں بلکہ دہشت گردوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ کے ترجمان ریونڈ گرے لینڈ ہیگر نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ٹرمپ کا مطالبہ جمہوری روایت کے منافی ہے۔

متعلقہ عنوان :