امریکا میں مسلم کمیونٹی پرتنقید ،دہشتگردی اور ٹرمپ کے بیان کے خلاف مسلمانوں کی ریلی
داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، مسلم برادری بھی دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے، وہ مجرم نہیں بلکہ خود متاثر ہیں،مظاہرین
اتوار 13 دسمبر 2015 15:48
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر امریکی مسلمانوں نے دہشت گردی اور صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کا اہتمام درجنوں مسلم تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس کے لیے کئی دنوں سے ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر مہم چلائی جارہی تھی۔
مقامی اخبارات نے مکمل صفحے کے اشتہارات شائع کیے اور ٹیلی ویڑن نیٹ ورکس نے ریلی کے انعقاد سے متعلق تواتر سے مفت اشتہارات اور مسلسل خبریں نشر کیں۔مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد اس ریلی میں شریک ہوئی لیکن ان میں اکثریت امریکہ میں پیدا ہونے والے نوجوان اور اسکول کے بچوں کی تھی۔(جاری ہے)
ان کے بقول اسکولوں میں خصوصاً کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے اور ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعلق "اشتعال انگیز" بیانات کے بعد ان کے خلاف امتیازی رویے میں اضافہ ہوا ہے۔
ریلی کے شرکا دہشت گردی سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بلند آواز میں نعرے لگا رہے تھے جس سے نیویارک کا ٹائمز اسکوائر گونج اٹھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں آباد دیگر برادریوں کی طرح محب وطن امریکی ہیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے اور شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور مسلم برادری بھی دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے، اور وہ مجرم نہیں بلکہ خود متاثر ہیں۔اس موقع پر ٹائم اسکوائر پر موجود دنیا بھر سے آئے سیاحوں نے ریلی کے شرکا کے نعروں کا ہاتھ لہرا کر جواب دیا جبکہ چند ایک نے آگے بڑھ کر ریلی کے شرکا کو گلے بھی لگایا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.