ہواوے کا نیکسس6 پی ایپل کے آئی فون سکس پلس پر بازی لے گیا

پیر 21 دسمبر 2015 23:03

ہواوے کا نیکسس6 پی ایپل کے آئی فون سکس پلس پر بازی لے گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) ہواوے کی طرف سے گوگل کے اشتراک سے سمارٹ فون کے اجرا کے بعدسےNexus6Pکا مقابلہ ایپل کے آئی فون6sکے ساتھ کیا جارہا ہے،ہواوے کا جدید ترین Nexus6P ایپل آئی فون6اور6sجیسے اعلیٰ معیار کے سمارٹ فون کیلئے بڑا مدمقابل ثابت ہورہا ہے ،Nexus6Pایپل آئی فون6sکے مقابلے میں کئی بہتر فیچرزرکھتا ہے،Nexusکی بیٹری آئی فون کی نسبت دوگنا بڑی ہے جبکہ Nexusکی سی پی یو کلاکنگ1.8GHzاوکٹاکور جبکہ آئی فون کی صرف2GHzڈؤل کورکی ہے۔

(جاری ہے)

Nexus6Pکا ڈسپلے بڑا اور زیادہ ریزولوشن کا ہے ،Nexusکا5.7انچ کا ڈسپلے اسے Phabletکی سطح پر لے آتاہے جبکہ ایپل آئی فون6sکا ڈسپلے صرف 4.7انچ کا ہے،Nexus6Pکے الٹراایچ ڈی سکرین کی بدولت اس پر تصاویر اور وڈیوز دیکھنااک اچھوتا تجربہ ثابت ہوتا ہے جبکہ اسکی سامنے کی طرف لگے سٹیریوسپیکراور اعلیٰ معیار کی 4Kسکرین ریزولوشن اسکو ایک بہترین سمارٹ فون ثابت کرتی ہے،Nexus6Pاپنے شاندارڈیزائن کی بدولت ایپل کی نسبت سائز میں بڑ ا ہونے کے باوجود صارف کیلئے استعمال کرنا انتہائی آسان ہوتاہے، ایک اور فیچر جو اسے ممتاز کرتا ہے وہ اس کی 3GB کی RAMہے جو ایپل کی نسبت 1GBزیادہ ہے جس کا مطلب ہے کہ Nexusگیمز اور ویڈیو کے معاملے میں ایپل سے بہتر نتائج دیتاہے،ایپل آئی فون کی چارجنگ کیلئے صرف اسکی اپنی کیبل ہی استعمال ہوتی ہے جبکہNexusکوسٹینڈر یوایس بی کیبل سے چار ج کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ ایپل کی نسبت میڈیا فائل ، دستاویزات ،ویڈیوز کو آسانی سے ٹرانسفر کرتا ہے،Nexus6Pکی زیادہ یزولوشن اور بڑے سائز کی وجہ اس کے کیمرے کے نتائج ایپل آئی فون سے بہتر اور زندگی سے قریب تر ہوتے ہیں،دوسری طرف Nexus6Pکافرنٹ کیمرہ8MPجبکہ ایپل کا 5MPکاہے، ان تمام بہترتقابلی خصوصیات کے باعثNexus6Pکوایپل آئی فون پر برتی حاصل ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے اس اعلیٰ ترین سمارٹ فون کی قیمت بھی ایپل آئی فون کی نسبت کم ہے لہذاایک صارف کو اور کیا چاہیے،ہواوے کا Nexus 6Pسمارٹ فون32GBکے ساتھ499ڈالراور64GBکے ساتھ549ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ آئی فون6sسمارٹ فون16GBکے ساتھ649ڈالراور64GBکے ساتھ749ڈالر میں دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :