اورلینز کے قریب پولیس اور ملٹری اہلکاروں پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ

بدھ 23 دسمبر 2015 13:27

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) فرانس کے وزیر داخلہ بیرنارکیزنو نے کہا ہے کہ فرانس کی سکیورٹی اداروں نے ایک ایسے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا ہے جس کی منصوبہ بندی اورلینز کے قریب پولیس اور ملٹری اہلکاروں کے خلاف کی گئی تھی۔بیرنارکیزنو کے مطابق 20 اور 24 سال کی عمر کے دو افراد مبینہ طور پر اس حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گذشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ دونوں افراد ایک اور شخص کے ساتھ رابطے میں تھے جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت شام میں ہیں اور یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی بھی اس نے ہی کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ کیزنو کا کہنا تھا کہ رواں برس فرانس میں دس حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس نومبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسلامی شدت پسندوں کے حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے گذشتہ ہفتے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :