کریتی سانون کا سلمان خان کی’ ’سلطان“ میں کام کرنے سے انکارکردیا

جمعہ جنوری 11:37

کریتی سانون کا سلمان خان کی’ ’سلطان“ میں کام کرنے سے انکارکردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) بالی وڈ اسٹارسلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم ”سلطان“ کے ٓج کل ہر جانب چرچے ہیں فلم کے ڈائرئیکٹر تاحال کوئی موضوع ہیروئن منتخب نہیں کرپائے ہیں۔بالی وڈ لائف نامی بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کریتی سانون نے یش راج فلمز کی پیشکش ’سلطان‘ میں ہیروئن کا کردار قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہوچکا ہے اورلگ رہا ہے کہ دوسرا شیڈول ہیروئن کا انتخاب نہ ہونے کے سبب تاخیرکا شکارہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان بضد ہیں کہ ان کے مدمقابل کریتی سانون کو کاسٹ کیا جائے تاہم اب یش راج فلمز کے سربراہ پرامید ہیں کہ دبنگ خان پرینیتی چوپڑا کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ کریتی اس وقت کئی فلموں کی تشکیل میں مصروف ہیں اورانکے لئے ’سلطان‘ کے لئے وقت نکالنا مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :