وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات، پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

جمعہ جنوری 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کرکے پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا‘ وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جمعہ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ فوج کی جو بھی ضروریات ہوں گی وہ پوری کی جائیں گی۔

Your Thoughts and Comments