نیویارک نئے سال پر بڑی تباہی سے بچ گیا ،دہشت گردی کے الزام میں نوجوان گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2016 12:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) نیویارک میں داعش سے تعلق کے شبہے اور نئے سال کے موقع پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گرفتار پچیس سالہ نوجوان لوچمین ایمانل نیویارک کے علاقے روچسٹر کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

جہاں وہ داعش کے ارکان کی ہدایت پر نئے سال کے موقع پر ایک ریسٹورنٹ میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔نوجوان نے گرفتاری کے بعد ایف بی آئی کے سامنے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا ہے جس کوبعد میں نیویارک کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس پر داعش کی مالی معاونت کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :