یورپی کمیشن کا پولینڈ میں ذرائع ابلاغ سے متعلق نئے قانون پر تشویش کا اظہار

جمعہ 1 جنوری 2016 12:18

برسلز ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) یورپی کمیشن نے پولینڈ میں ذرائع ابلاغ سے متعلق نئے قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے اس سلسلے میں پولینڈ کے دو وزراء کو خط بھی لکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پولستانی پارلیمان کی جانب سے منظور کی جانے والی حالیہ قرار داد کے مطابق آئندہ سے سرکاری نشریاتی اداروں کے لیے سربراہ کی تقرری اور برطرفی کا اختیار حکومت کے پاس ہو گا۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جنوری کو یورپی یونین کے ہونے والے اجلاس میں اس موضوع پر بحث کی جائے گی۔ پولینڈ میں حزب اختلاف اور صحافی تنظیموں نے بھی دائیں بازو کی قوم پرست حکومت کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔