باراک اوباما اپریل میں جرمنی کا دورہ کریں گے

جمعہ 1 جنوری 2016 12:18

واشنگٹن ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما اپریل میں جرمنی کا دورہ کریں گے۔ امریکی قصر صدار ت وائٹ ہاوٴس کے مطابق اوباما صنعتی شعبے کے دنیا کے سب سے بڑے ہینوور میلے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کی چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات بھی طے ہے۔ اس موقع پر آزاد تجارت کے متنازعہ بین البراعظمی معاہدے پر بھی بات چیت ہو گی۔ اوباما جنوری 2017ء میں مدت صدارت ختم ہونے سے قبل اس معاہدہ کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ میلے میں شریک ہونے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :