داعش نے داغستان میں فائرنگ کے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی

جمعہ جنوری 12:27

واشنگٹن ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) شدت پسند تنظیم داعش نے روس کے شورش زدہ علاقے داغستان میں فائرنگ کے ایک واقعے کی ذمے داری قبول کرلی ۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے داعش کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ خلافت کے جنگجو داغستان کے جنوبی شہر دیربینت میں روس کے سپیشل سروس افسروں کے ایک گروپ پر حملے میں کامیاب رہے تھے اور ان کی فائرنگ سے ایک روسی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ مذکورہ سائٹ جنگجو گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :