یوکرائن نے کریمیا کی بجلی منقطع کردی

جمعہ 1 جنوری 2016 12:28

کریمیا ۔ 01 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) یوکرائن نے کریمیا کی بجلی منقطع کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کریمیا کے وزیر توانائی سیوتانہ بوردیولینہ نے کہا ہے یوکرائن نے کریمیا کی بجلی منقطع کردی ہے اور بجلی کے بحران نے زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اس وقت تک مکمل طور پر بجلی منقطع ہے اوراس بارے میں یوکرائن نے مطلع بھی نہیں کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ اس وقت کریمیا میں صرف چار مختلف لائنوں سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق یوکرائن کریمیا کو ضرورت کی دس فیصد یعنی 150 میگاواٹ بجلی فراہم کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :