جنوبی افریقہ ، انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہو گا

جمعہ جنوری 12:28

جنوبی افریقہ ، انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہو گا

کیپ ٹاؤن ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہفتہ سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں 241 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست اور انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ناکامی کے بعد پروٹیز کیلئے دوسرا ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پروٹیز اس میچ کو جیت کر دوبارہ فتوحات کے سفر کا آغاز کرنے کی خواہاں ہے تو دوسری جانب انگلش ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز کی برتری دوگنی کرنے کیلئے بے تاب ہے اسلئے ماہرین نے دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا 14 سے 18 جنوری تک جوہانسبرگ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 فروری، دوسرا 6 فروری، تیسرا 9 فروری، چوتھا 12 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری اور دوسرا 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :