بیکار کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے ‘ گلوکار سجاد علی

جمعہ 1 جنوری 2016 12:35

بیکار کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے ‘ گلوکار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) معروف گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلاسیکی موسیقی سننے والوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے ،لوگ اچھا اورخالص میوزک سننا چاہتے ہیں مگر دور حاضر میں پا پ گلوکاری کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میوزک کی جو بنیاد ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بیکار کی اوچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے ۔حکومت کو دم توڑ تی میوزک انڈسٹری اور اس سے وابستہ گلوکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فنکار وں کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ گلوکار عزت سے زندگی گزار سکیں ۔