ملک میں مظلوم افرادم کو انصاف دلانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے‘ متیرا

جمعہ جنوری 12:35

ملک میں مظلوم افرادم کو انصاف دلانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء ) اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظلوم افرادم کو انصاف دلانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آئے روز اخبارات میں قتل ،ڈکیتی اور مظلوم افراد کو اغوا ء کرنے کی خبریں نظر سے گزرتی ہیں اورجرم کے بعد متاثرین کی داد رسی نہیں ہوتی ایسے مظلوم افراد کو انصاف دلانے ا ور ان کی آوازوں کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں میڈیا اپنا جو کردار ادا کرتا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔

متیرا نے کہاکہ میں ذاتی طورپر میڈیا کی آزادی کی حامی ہوں مگر ہر خبر کو پوری ذمہ داری ،نیک نیتی اور تصدیق کے بعد شائع کرناچاہیے اور بلاوجہ کسی کو انتقام یا اس کی عزت ونفس کو ہرگز مجروح نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہرشعبے میں ہوتے ہیں ان کامحاسبہ نہایت ضروری ہے ۔

Your Thoughts and Comments