نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ، پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج متوقع
جمعہ 1 جنوری 2016 12:40
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچز کے لئے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 15، 17 اور 22 جنوری کو کھیلی جا ئے گی ۔ سیریز کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان آج کیا جا سکتا ہے ۔
اوپنر رفعت اللہ ، فاسٹ باولر عمران خان جونئیر اور سہیل تنویر پہلے ہی فٹنس کیمپ سے ڈراپ ہو چکے ہیں ۔ پیسر عمر گل 100 فیصد مینجمنٹ کو متاثر نہیں کر سکے لیکن ان کی ٹیم میں واپسی ہوگی ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے یہ قومی ٹیم کی آخری سیریز ہے اس لئے مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی تجربات نہیں کرنا چاہتی ۔(جاری ہے)
چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کی منظوری کے بعد سکواڈ 15 یا 16 رکنی رکھنے کا فیصلہ ہو گا ۔
ٹیم میں شمولیت کے لیے شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، صہیب مقصود ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، انور علی ، عماد وسیم ، محمد عرفان ، وہاب ریاض ، عمر اکمل، عامر یامین ، عمر گل اور سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر مضبوط امیدوار ہیں ۔ ٹیم مینجمنٹ دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہیں تاہم سلیکشن کمیٹی کے مطابق انہیں روٹیشن پالیسی کے مطابق کھلایا جا سکتا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.