پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کل اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے
جمعہ 1 جنوری 2016 12:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) ایمپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔
(جاری ہے)
علیم ڈار کل ہفتہ کو اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے جس میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا جس میں ایمپائرنگ کے فرائض علیم ڈار سرانجام دیں گے اور یہ ان کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہو گا،علیم ڈار 99 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 178 ایک روزہ میچوں اور 35 ٹی 20 میچوں میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔
۔ واضح رہے کہ سٹیو بکنر اور روڈی کرٹز کے بعد علیم ڈار یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے ایمپائر ہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں بہت سپورٹ کیا ہے جبکہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی شکرگزار ہیں جن کی سپورٹ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.