کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویوین رچرڈز کی خدمات حاصل کرلیں

جمعہ جنوری 12:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈز پاکستان سپر لیگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلئے تیار ہوگئے۔ وہ یو اے ای میں مذکورہ فرنچائز کو جوائن کریں گے جہاں پی ایس ایل کے چند میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ویوین رچرڈز سے معاملات طے ہونا اہم ترین ہے جن کی موجودگی سے ان کی ٹیم کا مورال بلند ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویوین رچرڈز نے دبئی میں ان کی ٹیم جوائن کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور وہ لیگ کے دوران ساتھ رہیں گے۔