سیف گیمز، قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلزپرسوں شروع ہونگے
جمعہ 1 جنوری 2016 13:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) سیف گیمز کے لئے قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز اتوار سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں8 مختلف ویٹ کیٹگریز کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جن میں56کلوگرام،62 کلوگرام ، 69کلوگرام،77 کلوگرام، 85کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس105 کلوگرام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں18 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں56کلوگرام میں عبداللہ غفور، طلحہ طالب اور فہد حسین،62 کلوگرام میں اشتیاق غفور اور محمد شہزاد، 69کلوگرام میں ابوسفیان فرحان انور اورعمران اسماعیل،77 کلوگرام میں محمد ثاقب، راناقیصراور عمررسول لون، 85کلوگرام میں محمد طاہر اور عبدالرحمن، 94 کلوگرام میں عثمان راٹھور اورانیس جاوید، 105 کلوگرام میں اظہر عامر، پلس105 کلوگرام مستقیم بٹ اورنوح دستگیر شامل ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کوکوچز الیاس بٹ اور علی اسلم تربیت د ے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ منتخب آئندہ ماہ فروری میں بھارت میں کھیلی جانے والی سیف گیمز میں شرکت کرے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.