نئی دہلی کو آلودگی سے بچانے کیلئے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 1 جنوری 2016 13:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) نئی دہلی کو آلودگی سے بچانے کیلئے نئے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ایک دن طاق نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور ایک دن جفت نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر نکالی جائیں گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں یہ منصوبہ آزمائشی بنیاد پر 15 دن کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے باعث طاق نمبر پلیٹ کی گاڑیاں سڑکوں پر نکلیں گی ‘ جفت نمبر پلیٹ والی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی اس طرح ایک دن میں دس لاکھ گاڑیاں پابندی کی وجہ سے سڑکوں سے غائب ہوں گی،اتوار کے دن یہ پابندی نہیں ہوگی ‘ موٹر سائیکلوں، خواتین ڈرائیور،سیاستدان اور وی آئی شخصیات پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

خلاف ورزی کرنے پرعوام پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :