او ڈو، دنیا کی سب سے پہلی بدبو اور داغ سے پاک ڈینم جینز

پاکستانی نوجوان کی کک اسٹارٹر مہم دنیا بھر میں معروف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 13:47

او ڈو، دنیا کی سب سے پہلی بدبو اور داغ سے پاک ڈینم جینز

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : پاکستانی یونیورسٹی لمز (LUMS) سے تعلیم یافتہ ایک پاکستانی نوجوان سلمان چوہدری نے انٹر نیٹ پر اپنا ایک پراجیکٹ متعارف کروایا ہے ، سلمان کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے ۔ سلمان چوہدری کے پراجیکٹ کا نام اوڈو (ODO ) رکھا گیا ہے جو کہ ایک ایسی ڈینم جینز اور شرٹ کا نام ہے جس پر کسی قسم کا کوئی داغ نہیں لگ سکتا اور نہ ہی اس جینز سے کوئی بد بو آ سکتی ہے۔

عام زبان میں اس جینز کو سیلف کلیننگ جینز یعنی خود بخود صاف رہنے والی جینز کا نام دیا گیا ہے۔ انٹر نیٹ پر سلمان چوہدری کی اس پراجیکٹ کے لیے چلائی گئی کک اسٹارٹر مہم کو دنیا میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے چلائی جانے والی سب سے کامیاب مہم قرار دیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ میں بنائی جانے والی اپنی ساخت میں منفرد جینز کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ جینز پر کوئی بھی چیز اثر نہیں کرتی ، خواہ وہ پانی ہو یا شہد یا کوئی بھی دوسری چیز، حتٰی کہ اس جینز کو گیلا بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

اس جینز کی تیاری میں ایک مخصوص قسم کا دھاگہ بھی استعمال کیا گیا ہے جو کپڑے کو گیلا اور بد بو دار ہونے سے روکتا ہے۔ اس ڈینم کو پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، اور یہ یقینا باعث فخر ہے. اس انوکھی جینزاور اس کی خصوصیات پر حامل یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے۔ اس پراجیکٹ کے مرکزی صفحہ پر جانے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متعلقہ عنوان :