محکمہ شاہرات / پی ڈبلیوڈی کی باہمی غفلت ،بالائی نیلم کی ڈیڑھ لاکھ آبادی عملاً محصور ہو کر رہ گیا

دواریاں سے دودھنیال تک کاسفر جان جوکھوں کاکام ‘نالہ سرگن،شاردہ تاگریس کاسفر موت کو دعوت دینے لگا

جمعہ 1 جنوری 2016 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) محکمہ شاہرات / پی ڈبلیوڈی کی باہمی غفلت ،بالائی نیلم کی ڈیڑھ لاکھ آبادی عملاً محصور ،دواریاں سے دودھنیال تک کاسفر جان جوکھوں کاکام ،نالہ سرگن،شاردہ تاگریس کاسفر موت کو دعوت دینے کے مترادف ، برف کے باعث لگنے والے کورے سے پھسلن کاخدشہ ،ڈرائیورز حضرات سواریوں کی مدد سے راستے میں بھورااور خشک مٹی ڈال کرکراسنگ کرنے لگے ،روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل / پٹرول کی رپورٹ مکمل کرنے والے پی ڈبلیوڈی کاعملہ ہفتہ میں ایک مرتبہ بھی سڑک پر نکلنے کی تکلیف نہیں کررہاہے،ایس ڈی او شاہرات / پی ڈبلیوڈی کے حکام پٹرول / ڈیزل کی بچت سے جیب خرچ چلانے لگے ،شاردہ تاکیل اور دواریاں سے دودھنیال ایک ایک ڈوزر روزانہ کی بنیاد پر کام کرے ، عوامی مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سردیوں کاموسم آتے ہی بالائی نیلم کے لاکھوں نفونس پرمشتمل آبادی سفری سہولت نہ ہونے کی وجہ سے محصور ہوجاتی ہے ،مجبور اً سفر کرنے والے جان سے جاتے ہیں یا معذور ی کی منزل طے کرتے ہیں محکمہ شاہرات اور پی ڈبلیوڈی کے حکام فنڈز ہڑپ کرتے رہتے ہیں جبکہ قلی دھوپ کی جگہ تلاش کرکے1 کی حفاظت میں 5 سوجاتے ہیں جبکہ بالائی نیلم سڑک کے سائیڈ پر پانی کے بہنے کے لیے نکالی جانے والی کوہل بھی تیار نہیں رکھی جاسکتی جس کی وجہ سے نالوں اور بارش کااضافی پانی سڑک پر بہتارہتاہے،جس سے سڑک بھی تباہ اور کورے کاسبب بنتاہے ،