لوڈشیڈنگ کاعذاب حکمرانوں کاپیداکردہ ہے ،مہاجر کمپیوں میں مقیم کشمیری زندگی کسمپرسی کی حالت گزارنے پرمجبور ہیں‘ بجلی نہ ہونے سے تنگ خیمے ،شیلٹرز جہنم کامنظر پیش کرنے لگے ‘لوڈشیڈنگ پر مہاجرین سے نہ جانے کیاانتقام لیاجارہاہے

مہاجر کیمپ امبور نمبر تین کے راہنما غلام قاسم قریشی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 1 جنوری 2016 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) لوڈشیڈنگ کاعذاب حکمرانوں کاپیداکردہ ہے ،مہاجر کمپیوں میں مقیم کشمیری زندگی کسمپرسی کی حالت گزارنے پرمجبور ، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تنگ خیمے ،شیلٹرز جہنم کامنظر پیش کرنے لگے ، فورس لوڈشیڈنگ طالب علموں پر بجلی بن کر گر رہی ہے،امبور مہاجرکیمپ نمبر تین میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ، مہاجرین سے نہ جانے کیاانتقام لیاجارہاہے، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، مہاجرین کیساتھ ہونیوالی ناانصافیو ں ، بجلی بندش ، فورس لوڈشیڈنگ کانوٹس لیں بصورت دیگر مہاجرین سڑکوں پر نکلیں گے ان خیالا تکااظہار مہاجر کیمپ امبور نمبر تین کے راہنما غلام قاسم قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مظفرآباد میں بیٹھے حکمران چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولت لے رہے ہیں جبکہ عوام باالخصوص مہاجرکیمپوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نظام زندگی ٹھپ ہے ، انہوں نے کہاکہ طالب علموں کو پڑھائی میں مسائل کاسامنا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ ایک ہفتے کے اند راندر فورس لوڈشیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر شاہراہ کوہالہ بند کرکے شدید احتجاج کرینگے جس کی تمام ترزمہ داری حکومت پرہوگی ۔

متعلقہ عنوان :