پاکستان میں نیو ائیر نائٹ پر کروڑوں کی شراب اور منشیات کے استعمال کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 19:41

پاکستان میں نیو ائیر نائٹ پر کروڑوں کی شراب اور منشیات کے استعمال کا ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) پاکستان میں نیو ائیر نائٹ پر کروڑوں کی شراب اور منشیات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ برسوں میں باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی نیو ائیر نائٹ بھرپور جشن کیساتھ منائے جانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں یہ رواج عام ہوا ہے وہاں اس موقع پر امیر زادوں کی جانب سے منشیات کا استعمال اور شراب نوشی کی عادت بھی عام ہوتی جا رہی ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ شب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نیو ائیر نائٹ کے جشن کے دوران کروڑوں روپے کی شراب اور منشیات کا استعمال کیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق صرف کراچی میں گزشتہ شب 5 سے 6 کروڑ کی منشیات اور شراب کا استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :