بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ13بے گناہ کشمیریوں کو شہیدکیا

گذشتہ سال 156کشمیریوں کو شہید کیا گیا،15خواتین بیوہ ،36 بچے یتیم ہو ئے

جمعہ 1 جنوری 2016 20:02

سرینگر ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے دسمبرمیں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران ایک خاتون اور بچے سمیت 13بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں126کشمیری شدید زخمی ہوئے جبکہ 235 شہری ،جن میں اکثریت حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی تھی ,کو گرفتار کر لیا گیا ۔

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک خاتون کی بے حرمتی کی ،5 نوجوانوں کو دوران حراست لاپتہ اور ایک رہائشی مکان تباہ کیا۔ادھر سال 2015 میں بھارتی فوجیوں نے 4خواتین اور13کم عمر لڑکوں سمیت 156بے گناہ کشمیریوں کو شہیدکیا جن میں سے 12افراد کو حراست کے دوران شہید کیاگیا۔

(جاری ہے)

ان شہادتوں کے نتیجے میں 15خواتین بیوہ اور36 بچے یتیم ہو ئے۔گزشتہ سال بھارتی قابض فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں ‘ کریک ڈاؤن ‘ فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے1844شہریوں کو زخمی اور4476 افراد کو گرفتارکیا جبکہ28رہائشی مکانات کو تباہ کیا۔

اس عرصے میں بھارتی فوجیوں نے 8کشمیریوں کو زیر حراست لاپتہ کیا اور38خواتین کی بے حرمتی کی۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے31دسمبر2015تک 94,296بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7038کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :