ہمسایہ ملکوں میں تیل کی قیمتیں ہمارے مقابلہ میں 20 سے 25 فیصد زیادہ ہیں‘وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی
جتنا ریلیف حکومت پاکستان نے دیا ہے اتنا کسی اور حکومت نے نہیں دیا ٗسینٹ میں اظہار خیال
جمعہ 1 جنوری 2016 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں میں تیل کی قیمتیں ہمارے مقابلہ میں 20 سے 25 فیصد زیادہ ہیں‘ جتنا ریلیف حکومت پاکستان نے دیا ہے اتنا کسی اور حکومت نے نہیں دیا ۔جمعہ کو سینیٹر اعظم سواتی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی پاکستان میں قیمتیں مطلوبہ حد تک کم نہ کرنے کے معاملے پر توجہ مبذول نوٹس پیش کیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں‘ ہمسایہ ملکوں میں قیمتیں 20 سے 25 فیصد زیادہ ہیں۔(جاری ہے)
پٹرول کی قیمت میں 36 روپے سے زیادہ کمی کی گئی ہے جو 30 فیصد سے بھی زیادہ ہے اس طرح ڈیزل کی قیمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی جس تناسب سے گرتی ہے اس تناسب سے قیمت کم نہیں ہوتی اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ حکومت پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی وصول کرتی ہے۔ اضافی ٹیکس لگا کر جی ایس ٹی کی شرح کو بڑھایا جاتا ہے ٗبجٹ کے اندر جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس میں پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کمی ہوئی ہے ٗ کل بھی پٹرولیم کی قیمتیں بڑھیں لیکن ہم نے اضافہ نہیں کیا ٗجتنا حکومت پاکستان نے ریلیف دیا ہے اتنا ریلیف کسی اور حکومت نے نہیں دیا۔ یہ ریکارڈ کی بات ہے۔ دسمبر میں جو کمی خام تیل کی قیمتوں میں آئی ہے اس کا فروری میں اثر پڑے گا کیونکہ ہم جو تیل استعمال کر رہے ہیں وہ گزشتہ مہینوں کا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.