جامعہ کراچی میں جرمن یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک سالہ بی ایڈ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز

جمعہ 1 جنوری 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی میں جرمن یونیورسٹی ،کیسرلاٹرن ٹیکنیکل یونیورسٹی اورسندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی( اسٹیوٹا) حکومت سندھ کے اشتراک سے پہلی مرتبہ ایک سالہ بی ایڈ پوسٹ گریجویٹ ایوننگ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف اعلی پایہ کے تعلیمی وتیکنیکی اساتذہ تیار ہوں گے بلکہ بچوں کے مستقبل کو بھی محفوظ بنایا جاسکے گا۔

اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دوممالک کی جامعات کے اشتراک وتعاون سے نئے پروگرام کاآغاز ہورہا ہے اس موقع پر ایک تقریب میں جامعہ کراچی کی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اور دیگر مقررین نے اساتذہ و تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی پروگرام کے ذریعے جدید اور سائنٹیفک طریقے ساے معیاری تعلیم اور ہنر سکھایا جا رہا ہے جو عام روایتی طریقوں سے ہٹ کر ہے، جرمن پروفیسر یووکن برگ نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس سے ہنر مند وتربیت یافتہ اساتذہ کا ایسا گروپ نکلے گا جس سے مستقبل کے معماروں کی تعلیم وتربیت جدید خطوط پر ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

پروگرا م دوسمسٹر پر مشتمل ہے جہاں ایجوکیشن،سائیکالوجی،تعلیمی حکمت عملی ،نصاب ،کمپیوٹر ،ایپلی کیشن،کے علاوہ اساتذہ وطلبہ کو ریسرچ اور انٹرن شپ کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔پروگرام کے لئے درخواست فارم جامعہ کراچی (UBL)بینک سے 11جنوری 2016تک حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :