اوپن یونیورسٹی کے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے فائنل امتحانات کل شروع ہوں گے

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:24

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) ”علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے میٹرک ‘ ایف اے اور بی اے پروگراموں کے فائنل امتحانات آج ) 3۔جنوری (سے شروع ہوں گے ‘ یونیورسٹی نے سعودی عرب ‘ کویت ‘ قطر ‘ متحدہ عرب امارات ‘ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں"یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ‘ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مقیم یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور [email protected]پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ‘ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ‘ کمرہ نمبر LG-08‘ آئی سی ٹی بلڈنگ ‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8‘ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ ایک سال کے دوران مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی سہولیات میں اضافہ فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز کو مزید فعال بنایا گیا ہے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ‘ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیزمشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانوں کو بہترین خدمات فراہم کررہی ہے۔