پورہ پلوامہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ‘مجاہدین نے جس جرات اور بہادری سے بھارتی فورسز کا مقابلہ کیا، وہ اپنی مثال آپ تھا‘قابض فورسز کو ایک بار پھر اندازہ ہوا کہ کشمیری عوام ایک خاص مقصد کیلئے میدان میں نکلے ہیں

متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:31

سرینگر/مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ پورہ پلوامہ کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین نے جس جرائت اور بہادری سے سیکڑوں بھارتی فورسز کا جوانمردی و شجاعت سے مقابلہ کیا، وہ اپنی مثال آپ تھا۔

ایک ریفرنس میں انھوں نے کہا کہ قابض فورسز کو ایک بار پھر اندازہ ہوا کہ کشمیری عوام ایک خاص مقصد کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔ ان کا نصب العین ہے۔ جسے بھارت کسی بھی طور پر کچل نہیں سکتا۔ مجاہدین کی عزم اور امید کو شکست دینا بھار ت کے لئے انشاء اللہ کبھی ممکن نہ ہو گا۔ مجاہدین انسانیت اور آزادی اور امن و سلامتی کی سر بلندی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے مجاہدین کی صفوں میں اپنے زرخرید ایجنٹ بھی شامل کئے لیکن وہ ہمیشہ بے نقاب ہوئے۔

عوام نے ان کو کو ہمیشہ مسترد کر دیا۔ جو کوئی بھی شہداء کے مقدس لہو کی سودا بازی کی سازش کرے گا یا اپنے زاتی مفاد کو شہداء کے مشن پر ترجیح دے گایا شہداء کے قبرستان پر سیاسی محلات تعمیر کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ ناکام اور نامراد ہو گا۔ دنیا اور آخرت میں اللہ اسے رسوا اور زلیل کرے گا۔ تحریک المجاہدین نے مجاہدہ محترمہ آسیہ اندرابی کی والدہ محترمہ کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ نے تحریک آزادی میں بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ اپنا سب کچھ تحریک پر نچھاور کر دیا۔ اللہ تعالیٰ کشمیر کی ان ماؤں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی قربانیوں قبول فرمائے۔

متعلقہ عنوان :