میرپور میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کا قیام وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے جس سے عوامی حکومت کا ریاست کو ایجوکیشن سٹی بنانے کا منشور اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہا ہے

پیپلزپارٹی میرپور کے سیکرٹری جنرل چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ کی ینگ لائر ز ایسوسی ایشن کے ممبران سے بات چیت

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی میرپور کے سیکرٹری جنرل چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میرپور میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کا قیام وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے جس سے عوامی حکومت کا ریاست کو ایجوکیشن سٹی بنانے کا منشور اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر میں چھ یونیورسٹیاں ،تین میڈیکل کالج،سینکڑوں بوائز اور گرلز کالج کی اپ گریڈیشن سمیت ایجوکیشن پالیسی کے نفاذ سے گھر گھر علم کی شمع روشن ہو رہی ہے ۔وہ اپنے آفس چیمبر میں ینگ لائر ز ایسوسی ایشن کے ممبران سے بات چیت کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں جتنے تعمیر و ترقی کے کام موجودہ حکومت کے دور میں ہوئے ہیں اس کی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے ساڑھے چار سالوں میں اپنی حکومت کی ترجیحات میں ایجوکیشن کو سب سے پہلے رکھا جس کے باعث ریاست جموں وکشمیر واقعی ایجوکیشن سٹی میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس کا سہرا موجودہ حکومت کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے سر ہے ۔

متعلقہ عنوان :