وزیراعلی بلوچستان خود ان منصوبوں کے معیار،مدت اورشفافیت کی نگرانی کریں،جے یو آئی کوئٹہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امراء مولاناحبیب اﷲ مینگل،حافظ قدرت اﷲ لہڑی،حاجی نورگل خلجی،حافظ سراج الدین اورعبدلواسع سحرنے وزیراعلی نواب ثناء اﷲ زہری کی جانب سے کوئٹہ شہرکے سنگین مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم پیکج کے تحت دس منصوبوں کی منظوری کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی خود ان منصوبوں کے معیار،مدت اورشفافیت کی نگرانی کریں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈھائی سال میں کوئٹہ شہرمیں 4ارب86کروڑروپے ترقیاتی اسکیموں کے نام پرکرپشن کی نذرہوگئے،جس کی تحقیقات کی جائیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سے ایک قوم پرست پارٹی کے دوایم این ایز،چارایم پی ایزگورنر،میئر،درجنوں کونسلروں اورصوبائی حکومت کاحصہ کے باجودکوئٹہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل نہ ہوسکے بلکہ کوئٹہ کوپیرس بنانے والوں کوشہرکھنڈرات میں تبدیل کردیاانہوں نے وزیراعلی کی جانب سے گوالمنڈی چوک کی کشادگی،گولیمارچوک پرانڈرپاس،تاروچوک پشتون آبادروڈکی کشادگی،عسکری پارک نواں کلی انڈرپاس،جی پی اوچوک زرغون روڈانڈرپاس سمیت شہرکے مختلف چوراہوں کی توسیع کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کوئلہ پھاٹک فلائی اوور اورائیرپورٹ کوکشادہ کرنے کے منصوبوں پرسست روی سے کام جاری ہے،وزیراعلی ان منصوبوں پرکام تیزکرنے کے احکامات جاری کریں انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلی اورقوم پرست حکومت کے پاس شہرکے مسائل کے حل کے لئے کوئی وژن نہیں تھااس لئے گزشتہ ڈھائی سال میں ترقیاتی کاموں کے لئے مختص رقم قوم پرستوں کی نااہلی کی وجہ سے ضائع ہوئی انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرکے مسائل حل کے لئے سیاسی جماعتوں سے بھی تجاویزطلب کریں

متعلقہ عنوان :