پی بی 50 کیچ تھری کے ضمنی الیکشن کے نتائج کو تبدیل ‘ عوامی مینڈیٹ چرانے اورالیکشن کو متنازعہ بنانے کے غیر آئینی عمل کیخلاف نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہرے

نتائج کو تبدیل کرنا سیاسی اقدار اور جمہوری تقاضوں کی پامالی ہے جس کی نیشنل پارٹی قطعاً اجازت نہیں دے گی،مقررین

ہفتہ 2 جنوری 2016 23:05

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق حلقہ پی بی 50 کیچ تھری کے صاف شفاف الیکشن کے نتائج کو تبدیل کرنے ‘ عوامی مینڈیٹ کو چرانے اورالیکشن کو متنازعہ بنانے کی غیر آئینی اور غیر سیاسی عمل کیخلاف گزشتہ روز اسلام آباد کراچی ‘ کوہلو ‘ جعفرآباد ‘ ڈیرہ اﷲ یار ‘ اوستہ محمد ‘ ڈیرہ مراد جمالی ‘ تربت ‘ گوادر‘ حب ‘ مچھ ‘ بھاگ ‘ ڈھاڈر ‘ نصیرآباد ‘ مستونگ ‘ بارکھان سمیت مختلف اضلاع کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ے کئے گئے، جن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کو تبدیل کرنا سیاسی اقدار اور جمہوری تقاضوں کی پامالی ہے جس کی نیشنل پارٹی قطعاً اجازت نہیں دے گی مقررین نے کہا کہ حلقہ پی بی 50 کیچ تھری میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں عوام نے اپنا حق رائے دہی نیشنل پارٹی کے امیدوار میراکرم دشتی کی حق میں استعمال کیا اور اس دن کے غیر حتمی نتائج میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا لیکن دوسرے دن دھاندلی کے ذریعے بوگس ووٹوں کو الیکشن کمیشن تربت لاکر ان کو زبردستی گنتی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے اور جس پولنگ اسٹیشنز کے بوگس ووٹوں کو شمار کیا جارہا ہے بلو پولنگ اسٹیشن مند ہے وہاں کوئی پولنگ ہوئی نہیں بلو پولنگ اسٹیشن کے پرائزئیڈنگ آفیسر اختر ایاز نے دھاندلی کرکے مخالف امیدوار کے حق میں بوگس ووٹ بنائے اس لئے مظاہرے کے توسط سے پرائزئیڈنگ آفیسر کیخلاف قرار داد پیش کرتے ہوئے اس کیخلاف ایف آئی آر کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کرے مقررین نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیرمتنازعہ اور صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کرکے عوام کو حقیقی نمائندہ منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا لیکن منفی عناصر دھاندلی کے ذریعے الیکشن کو متنازعہ بناتے ہوئے عوامی مینڈنٹ کو چرانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی نیشنل پارٹی مکمل مذمت کرتی ہے اس لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا کردار نبھاتے ہوئے عوامی مینڈنٹ اور رائے دہی کا احترام کویقینی بنائیں مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد تربت اور کوئٹہ میں اپنی پالیسی واضح کردی ہے کہ نیشنل پارٹی پی بی 50 میں غیرحتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرکے عوامی رائے اور جمہوری تقاضوں کو تسلیم کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی بھرپور احتجاج کرے گی

متعلقہ عنوان :