اسلام آباد لاہور موٹروے تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو کئی گھنٹے تک اسلام آباد سے لاہور جانے والی گاڑیوں کو لوٹتے رہے ، واردات کے بعد پولیس اہلکاروں کو باندھ کر فرار ،مقدمہ درج

ہفتہ 2 جنوری 2016 23:46

اسلام آباد لاہور موٹروے تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو کئی ..

لاہور/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2جنوری۔2016ء) اسلام آباد لاہور موٹروے تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو کئی گھنٹے تک اسلام آباد سے لاہور جانے والی گاڑیوں کو روک کر لوٹتے رہے جب کہ موقع پر پہنچنے والی پولیس اہلکاروں کو باندھ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد لاہور موٹروے کی تاریخی سب سے بڑی ڈکیتی کی گئی مسلح ڈاکوؤں نے اسلام آباد سے لاہور جانے والی دس کی قریب گاڑیوں کو روک کر ان میں موجود مسافروں سے لوٹ مار کی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے کے بعد موٹروے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے جب کہ مسلح ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر باندھ دیا اور موقع سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ دوسری جانب موٹروے پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ صدر شیخوپورہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موٹر وے پر کوئی بھی شخص واردات کرنے کے بعد فرار نہیں ہو سکتا کیونکہ کسی بھی گاڑی کو موٹروے سے نکلنے کے لئے انٹرچینج سے گزرنا ہوتا ہے جب کہ اس وقت تک انٹرچینج پر واردات کی اطلاع ہو چکی ہوتی ہے اس لئے موٹروے پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو انوکھا کہا جا سکتا ہے ۔