”تین گروپ آمنے سامنے“ رواں ماہ اہم فیصلے متوقع

آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے اندر تبدیلی :اختلافات شدت اختیار کر گئے ایک گروپ راجہ فاروق ،دوسرا شاہ غلام قادر جبکہ تیسرا مشتاق منہاس کی بھر پورٹ کیلئے میدان میں آگئے

اتوار 3 جنوری 2016 15:34

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہائی کمان کی جانب سے آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے اندر تبدیلی اختلافات شدت اختیار کر گئی دو دھڑوں میں تبدیل، آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس اور باغی گروپ اور پیپلزپارٹی کے ناراض وزراء کی جانب سے مسلم لیگ آزاد کشمیر بنائے جانے کا امکان اختلافات پر مسلم کانفرنس اور (ن) لیگ کے ذرائع نے تصدیق کر دی۔

آئندہ الیکشن میں دونوں جماعتوں کا اتحاد پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے لئے پرشانیاں بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں آئندہ الیکشن میں من پسند اور سفارشی ٹولون کی ایڈجسٹمنٹ اور ٹکٹ دینے کے فیصلے کے بعد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے اندر اندرون خانہ اختلافات شدت اختیار کر گئے جس نے مسلم لیگ (ن) دو گروپوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی جبکہ آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے راجہ فاروق حیدر خان کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ ایک گروپ شاہ غلام قادر اور تیسرا مشتاق منہاس کے ساتھ ہے جبکہ مسلم کانفرنس نے بھی اندرون خانہ آزاد کشمیر میں باغی گروپ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ طرز کی جماعت بنانے پر اتفاق کیا جس میں دو بڑے سرداروں کی ملاقات ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

بہت جلد اسلام آباد میں اہم ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد آزاد کشمیر مسلم لیگ میں پیپلزپارٹی کے وزراء مسلم کانفرنس اور (ن) لیگ کے باغی گروپ میں شامل ہوں گے جس کی تصدیق مسلم کانفرنس اور باغی گروپ (ن) لیگ نے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :