مظفر آباد میں ہیضے کی وباء پھیل گئی،بچہ جاں بحق ،30 سے زائد افراد متاثر

اتوار 3 جنوری 2016 15:34

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) دارالحکومت مظفر آباد سمیت حلقہ ایک کوٹلہ میں ہیضے کی وفا پھیل گئی۔ حکومت میں دو جھنڈے رکھنے والے علاقے میں ادویات نایاب‘ ڈاکٹرز غائب 30 سے زائد افراد متاثر جبکہ ایک پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ کا شدید احتجاج، حکومت ہنگامی بنیادوں پر اس علاقے میں ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجے اور ہسپتالون میں ادویات کی کمی پوری کرے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے دیگر علاقوں میں گندگی‘ ماحولیاتی آلودگی اور گندے پینے کے پانی کے استعمال اور ملاوٹ شدہ اشیاء خورد و نوش کے استعمال پر ہیضے کی وبا پھیل گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ 30 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے