سعودی عرب کا ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

اتوار 3 جنوری 2016 16:25

سعودی عرب کا ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء ) ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے اور مظاہروں کے بعد سعودی حکام نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے کہا ہے کہ ایرانی سفیر 24 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ایک مذہبی رہنماکا سر قلم کیے جانے کیخلاف ایران میں سعودی سفارتخانے میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی تھی اور سفارت خانے کو آگ لگا دی تھی