پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ ، ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 11ہوگئی ،18 اہلکار زخمی ،6 دہشتگرد بھی مارے گئے،ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے لیفٹیننٹ کرنل نیران جان کمار ، ڈیفنس سروسز کور کے 6 اہلکار، انڈین ائیر فورس کے 2 اہلکار جبکہ ائیر فورس ایلیٹ کمانڈوز کے 2 اہلکار شامل ہیں،سیکورٹی حکام ،نئی دہلی سمیت ملک کے تمام شہروں میں سیکورٹی ریڈالرٹ

اتوار 3 جنوری 2016 18:59

پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ ، ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 11ہوگئی ،18 اہلکار ..

پٹھان کوٹ/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کے ائیربیس پر مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 11ہوگئی جس میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے لیفٹیننٹ کرنل نیران جان کماربھی شامل ہیں جبکہ 18 اہلکا رزخمی ہوئے ہیں ،اس سے قبل ائیربیس پر تاحال موجود دو حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے نائب وزیرِ اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضائیہ کے اڈے پر دو حملہ آوروں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ فضائی اڈے کی حدود میں بھرپور آپریشن جاری ہے اور علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے ہیں اور اڈے پر مزید فوجی کمک بھیج دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرہفتہ کی صبح فضائی اڈے پر ہونے والے حملے اور اس کے بعد علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے لیفٹیننٹ کرنل نیران جان کمار ، ڈیفنس سروسز کور کے 6 اہلکار، انڈین ائیر فورس کے 2 اہلکار جبکہ ائیر فورس ایلیٹ کمانڈوز کے 2 اہلکار شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران این ایس جی کے بم ڈسپوزل سکواڈ میں شامل لیفٹیننٹ کرنل نرنجن ایک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ۔اس دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ کرنل نرنجن کے علاوہ گذشتہ روز کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے تین مزید سکیورٹی اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز پانچ حملہ آوروں کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔