( ن) لیگ کے چند لوگ ننکانہ میں وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ چاہتے ہیں‘ ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی‘یہی لوگ بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرپسندی پھیلانا چاہتے ہیں،چےئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی پریس کانفرنس

اتوار 3 جنوری 2016 22:13

( ن) لیگ کے چند لوگ ننکانہ میں وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ چاہتے ہیں‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء)متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ( ن) لیگ کے چند لوگ ننکانہ میں وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی لوگ بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرپسندی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہی لوگوں نے ایک وفاقی وزیر کو یرغمال بنا رکھا ہے۔جلد ان لوگوں کے نام وزیراعلی کو پیش کرونگا۔میں ان لوگوں کی مکروہ کوششوں کے راستے میں کھڑا ہوں ۔ان کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔