جامعہ کراچی دیوالیہ ہونے لگی‘ خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا

پیر 4 جنوری 2016 14:18

جامعہ کراچی دیوالیہ ہونے لگی‘ خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے باعث جامعہ کراچی دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی۔ جامعہ کا خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے باعث جامعہ کراچی کا خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے خسارے کو چھپانے کے لیے غیرقانونی طور پر پنشنرز کے لیے مختص فنڈز بھی استعمال کر لیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر کے مشیروں کے لیے لگڑری گاڑیاں خریدنے اور دفاتر قائم کرنے سے خسارہ بڑھ رہا ہے۔ مالی خسارے کے باعث اساتذہ دو سال سے ریسرچ گرانٹ سے بھی محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :