اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے‘ساجد پہلوان

پیر 4 جنوری 2016 14:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے اور مقبوضہ کشمیر سے بھارت کی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ۔ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری گزشتہ 68 سالوں برسرپیکار اور جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں کی قربانیاں دے چکے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری سے کشمیریوں کی ایک نسل ختم ہو گی ہے ۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم حق خودارادیت کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے افسران کے علاوہ ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ و جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے اور آئے روز نہتے کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے انھوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا مسلمہ حق ہے جسے طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جا سکتا ۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارایت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :