سندھی ٹائپنگ کے دوران خود کار اعراب لگانے والا کمپیوٹر سسٹم تیار کر لیا گیا
پیر 4 جنوری 2016 16:30
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)سندھی ٹائپنگ کے دوران خود کار اعراب لگانے والا کمپیوٹر سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کے محقق ہدایت اللہ شیخ نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جو کمپیوٹر سسٹم میں سندھی ٹائپنگ کے دوران خود کار اعراب لگائے گا۔اعلامیہ کے مطابقگزشتہ روز ایک سیمینار میں محفقق نے سندھی زبان میں خود کار اعراب کے عنوان پر تحقیق پیش کی۔
سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز نے کی۔ اس موقع پر اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے محقق ہدایت اللہ شیخ نے کہا کہ انہوں نے کمپیوٹر سسٹم میں تحقیق کے ذریعے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جو سندھی ٹائپنگ کے دوران خود کار اعراب لگائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر سے لغت، کتب، اخبارات، رسائل، میگزین اور دیگر مواد ترتیب دینے میں آسانی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھی زبان سیکھنے میں بھی یہ سافٹ ویئر مددگار ثابت ہو گا۔ اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے کہا کہ محقق کا کام سندھی لغت میں کار آمد ثابت ہوگا اور زبان کی ترقی کی بھی راہیں متعین کرے گا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد مہر نے کہا کہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے علم، سائنس و دیگر مضامین سیکھنے کے لاتعداد مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے محقق کے کام کی تعریف کی۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ، پروفیسر عبدالواحد شیخ، ثمینہ راجپر، نگہت شیخ و دیگر نے شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.