مظفر آباد ، محبت رسول ‘ کے فروغ اورسیرت مطہرہ کے معارف کیلئے محافل میلادالنبی‘ کا انعقادناگزیرہے‘علماء اہلسنت

پیر 4 جنوری 2016 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)دارالحکومت مظفرآبادمیں جشن عیدمیلادالنبی‘ کے سلسلہ میں محافل میلادالنبی‘ کا انعقادتسلسل سے جاری ہے۔گذشتہ شب اور دن بھر مختلف مقامات پر محافل میلادالنبی‘ کا انعقادکیاگیا۔شہرکی قدیمی جامع مسجد حنفیہ حمام والی،لوہرطارق آبادمیں جامع مسجدغوثیہ ،کھاوڑہ بھروڑہ میں میلادکمیٹی بھروڑہ ،المقطعات امن انجمن جامع مسجد غوثیہ پلیٹ کے زیراہتمام وسطی پلیٹ وملحقہ محلہ جات میں برخانہ صاحبزادہ عبدالشکووبرخانہ سیدحمادحسین کاظمی ،اویس الرحمان چشتی،برخانہ علامہ قاری عبدالواحداعوان،سردارمحمدعمران قادری،سردارمحمدنوید خان،قادری،سردارعبدالقادرمحبوب الٰہی ،محمدحنیف،حافظ ملک دانیال،حافظ محمدذوہیب سمیت قرب وجوارکی مساجد میں محافل میلاالنبی‘ کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

ان محافل میں جیدعلماء کرام نے خطاب جبکہ شہرکے معروف ثناء خواں حضرات نے درباررسالت ‘ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پرمرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا،علامہ فضل الدین چشتی،علامہ قاری عبدالواحد،سیدندیم حسین بخاری،علامہ پروفیسرمحمدسلیم سعیدی،علامہ خطیب مصطفائی سمیت دیگر علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی اکرم ‘ کی سیرت مطہرہ کے معارف اور روح ایمان جنابِ رسالت مآب ‘ کی محبت کے فروغ کے لئے محافل میلادالنبی‘ کا انعقادناگزیرہے۔

علماء کرام نے کہاکہ محافل میلادالنبی‘ درحقیقت شرک کے خاتمہ اور توحیدوسنت کے فروغ کی کنجی ہیں،انہوں نے کہاکہ سابقہ انبیاء کرام کو اللہ کریم نے چند معجزات عطافرمائے اور ان کی امتوں میں سے بعض نے بعض انبیاء کرام کو معاذاللہ خداکابیٹا،اور بعض نے کچھ ایسے ہی توہمات کا اظہارکرکے غیراللہ کی پوجا پرستش شروع کردی اور یوں وہ نورایمان کی حقیقت سے دورہوتے چلے گئے۔

جبکہ سرکاردوعالم ‘ کی ذات ستودہ صفات تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے معجزات کے ساتھ جلوہ افروزہوئے اور اللہ کریم نے آپ ‘ کے لئے پوری کائنات کو مطیع و فرمانبرداربنادیا‘آپ‘ درختوں کو حکم دیتے تو ہو چل کر پاس آجاتے،آپ‘نے سورج کی طرف اشارہ فرمایاتو ڈوبا سورج پلٹ آیا،آپ‘ نے حبیب یمنی کے اصرارپر چاند کو اشارہ فرمایاتو اس کے دوٹکڑے ہوگئے۔

آپ‘ کے سامنے جانورسجدہ کرتے،پتھرآپ‘ کی ذات مقدسہ پر درودوسلام عرض کرتے۔ رسول اکرم ‘ کی ذات ستودہ صفات سرتاسر معجزہ ہے۔اس کے باوصف حضورر‘ کی امت آپ‘ کا میلادمناکر اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ ہمارے رسول پاک‘ اللہ کریم کی سب سے برگزیدہ ہستی ہیں لیکن آپ اللہ کے بندے اور آخری نبی ورسول ہیں۔ہمارا عقیدہ ہے کہ ”بعدازخدابزرگ توئی ‘قصہ مختصر“۔علماء کرام نے کہاکہ میلادپاک کی محافل کاایک اوربڑامقصد معاشرے میں امن و اخوت کا فروغ اور عوام لناس کے دلوں میں صحیح اسلامی روح کو بیدارکرنا بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ محافل میلادالنبی‘ کے انعقادسے محبت رسول‘ کا چراغ روشن ہوتاہے جو کہ ایمان کی حقیقی روح ہے۔