ساہیوال ، پسندکی شادی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

پیر 4 جنوری 2016 22:57

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) برکت ٹاؤن میں پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو واپس آنے پر اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ارم شہزادی نے اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو کر شادی کر لی اور تین ماہ تک اپنے خاوند کے پاس رہنے کے بعد پنچائتی طور پر ایک روز قبل واپس آئی تو آج شام اس کے بھائی شوکت نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :