گندم کی بھرپور پیداوار کے لئے فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں،زرعی ماہرین

منگل 5 جنوری 2016 14:37

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار گندم کی بھرپور پیداوار کے حصول کے لئے گندم کی نشوونما اور بڑھوتری کے نازک مراحل پر فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو سب سے پہلے پانی کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب پودا جھاڑ بناتا ہے فصل کی یہ حالت بروقت کاشت کی گئی فصل میں کاشت کے18تا25 دن بعدشروع ہوتی ہے اگر اس موقع پر پانی نہ دیا جائے تو شگوفے کم بنیں گے اورسٹوں کی تعداد کم رہ جائے گی جس کا گندم کی پیداوار پر برا اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :