سانحہ کے خلاف کل عام ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی نے کی

لوگوں سے ملی اتحاد قائم رکھنے کی تلقین

منگل 5 جنوری 2016 14:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں سوپور سانحے میں شہید کئے گئے پانچ درجن کے قریب عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کل بدھ کو سوپور میں عام ہڑتال ہو گی اس موقع پر کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور شہداء کی سربلندی کے لئے دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا جائے گا ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس ” گ “ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کر رکھی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب سے لے کر ایران ، یمن ، شام اور عراق تک جو صورت حال قائم ہے اور جس میں ایک اللہ اور ایک رسول کے ماننے والے لوگ ایک دوسرے کے سرقلم کر رہے ہیں وہ ہر درد دل رکھنے والے مسلمان کو خون کے آنسو بہانے پر مجبور کر رہی ہے اور اس سے ہمارے دل اور جگر چھلنی ہو رہے ہیں پوری ملت ایک ایسی تاریک سرنگ میں پھنس کر رہ گئی ہے کہ جہاں دور دور تک روشنی کی کوئی کرن نظر نہیں آ رہی ہے سید علی گیلانی نے 93 کے سوپور سانحے میں شہید کئے گئے 5 درجن کے قریب عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج بدھوار کو سوپور میں ہڑتال کرنے اور شہداء کی سربلندی درجات کے لئے دعائیہ مجالس کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :