میرپورمیں محترمہ بے نظیر بھٹومیڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری پراظہارتشکرریلی نکالی گئی

منگل 5 جنوری 2016 15:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء)آزادجموں وکشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدرڈاکٹراکرم چوہدری ، پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما و انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدرچوہدری محمود، سابق صدرچیمبرآف کامرس میاں خالد رفیق، نیوزپیپرکوارڈینیشن کے صدرصوفی اللہ دتہ خاکسار اور سابق مشیروزیراعظم چوہدری حق نواز نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کی طرف سے میرپورمیں محترمہ بے نظیر بھٹومیڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری پراظہارتشکرریلی نکالی جس میں انجمن تاجراں ، سول سوسائٹی سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

اس موقع پرڈھول باجے بھنگڑے اورجشن منایا۔ اس موقع پرکارکنان نے جئے بھٹو، جئے بے نظیر، جئے آصف علی زرداری ، جئے بلاول بھٹوزرداری، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

(جاری ہے)

اظہارتشکرریلی میاں محمدبخش، میگامارٹ چوک سے ہوتی ہوئی قائداعظم چوک میں پہنچی جہاں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل یونیورسٹی میرپور کاقیام ریاست جموں وکشمیرکے عوام کے لیے بڑاتحفہ ہے جس سے پوری ریاست کے غریب لوگ مستفید ہونگے اور لوگوں کوروزگارملے گاجبکہ آزادکشمیرمیں میڈیکل اورہیلتھ سائنسز کی سروسز لوگوں کوان کی دہلیز پرملیں گی۔

انھوں نے کہاکہ میرپورمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل یونیورسٹی کے قیام سے خطہ کے 3 میڈیکل کالجوں میں 1500 کے قریب ایم بی بی ایس کی ایجوکیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کامستقبل روشن ہوگیاہے۔ مقررین نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکومیرپورمیڈیکل یونیورسٹی کے قیام پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے واقعی آزادکشمیرکوتعلیمی لحاظ سے ایجوکیشنل سٹی بنادیاہے۔