پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی سے متعلق فیس بک پر توہین آمیز بات کہنے پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 20:29

پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی سے متعلق فیس بک پر توہین آمیز ..
کیرالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی سے متعلق فیس بک پر توہین آمیز بات کہنے پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر ہونے والے حملے کے دوران بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں ہلاک ہو جانے والے بھارتی فوجی اہلکار سے متعلق ایک بھارتی شہری کی جانب سے توہین آمیز خیالات کا اظہار کیا گیا۔ شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ ہلاک ہونے والے فوجہ اہلکار کی بیوہ اور بچوں کو اب خصوصی فنڈ دیے جائیں گے جبکہ عام عوام محرومی کی ہی شکار رہے گی۔ اس توہین آمیز پوسٹ پر مزکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس پر مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے۔