ڈاکٹر عاصم نے اسٹاک مارکیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 21:26

ڈاکٹر عاصم نے اسٹاک مارکیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اعتراف کر لیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) ڈاکٹر عاصم نے اسٹاک مارکیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم کی جانب سے 09-2008 میں اسٹاک مارکیٹ کے کریش کر جانے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم نے اعتراف کیا ہے کہ جہانگیر صدیقی کو 17 کروڑ ڈالر کے حقوق فروخت کیے گئےتھے جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بحران آیا تھا اور وہ کریش کر گئی تھی۔ ڈاکٹر عاصم کی اس تازہ اعتراف پر مبنی ریمانڈ رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :